پاکستان میں انڈیا کی مداخلت کی چارج شیٹ تیار، وزیر اعظم کو ایکشن کیلئے خط لکھ دیا: رحمان ملک

پاکستان میں انڈیا کی مداخلت کی چارج شیٹ تیار، وزیر اعظم کو ایکشن کیلئے خط لکھ ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے انڈیا کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے چارج شیٹ تیار کرکے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے جس کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے شوال میں کامیاب آپریشن کرنے پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ15 دسمبر 1971 کو ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں ایک قرار داد جمع کرائی تھی جس میں پاکستان نے باقاعدہ طور پرکہا تھا کہ انڈیا پاکستان میں مداخلت کررہا ہے جس کی تحقیقات کے بعد اقوام متحدہ نے بھارت کے خلاف ایک بل پاس کرکے رکھ دیا تھا جس کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے مشرقی پاکستان میں مداخلت کا برملا اعتراف کیا ، انڈیا کی پاکستان میں مداخلت کے سارے ثبوت آچکے ہیں جس پر میں نے چارج شیٹ تیار کی ہے آج ہم انڈیا کو اقوام متحدہ میں گھسیٹ سکتے ہیں ۔ چارج شیٹ میں مشرقی پاکستان کو توڑنے کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے پہلے مکتی باہنی کھڑی کی اور پھر اپنے فوجیوں کو مکتی باہنی کی مدد کیلئے بھیجا۔ چارج شیٹ میں سمجھوتہ ایکسپریس کا بھی تفصیلی ذکر موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پولیس افسر ہیمنت کراکرے 8 ملزمان کی گرفتاری کے قریب تھے تاہم انہیں مروانے کیلئے ممبئی میں تاج ہوٹل پر حملہ کرادیا گیا۔ رحمان ملک نے دعویٰ کیا کہ میں ثابت کرسکتا ہوں کہ ممبئی حملے آفیسر ہیمنت کراکرے کو مارنے کیلئے کرایا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...