شجاع آباد تھانے سے قتل کے ملزمان کو فرار کرانے کی کوشش ناکام ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 4منصوبہ ساز گرفتار
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان پولیس نے شجاع آباد تھانے سے قتل کے دو ملزمان کو فرار کرانے کی کوشش ناکا م بنا دی اور منصوبہ بندی کرنے والے 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا۔
جیو نیوز کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں نے شجاع آباد تھانے سے قتل میں ملوث دو افراد کو رہا کرانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھی حوالات کے تالے توڑنے کیلئے دستی بم استعمال کرنا چاہتے تھے تاہم منصوبہ بندی میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واردات میں ملزمان کی معاونت کرنے والے شجاع آباد تھانے کے دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔