عزیر بلوچ کیخلاف تھانہ نبی بخش میں مقدمہ درج، دھماکہ خیز مواد کی دفعات شامل

عزیر بلوچ کیخلاف تھانہ نبی بخش میں مقدمہ درج، دھماکہ خیز مواد کی دفعات شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف نبی بخش تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ رینجرز افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عزیز بلوچ کی نشاندہی پر کچرا کنڈی سے تحریب کاری کا سامان برآمد ہو ا تھا جس میں لائٹ مشین گن ، راکٹ لانچر، اوان لانچر اور 500گولیاں برآمد کی گئی تھیں ۔

اس سے قبل آج ہی عدالت نے عزیر بلوچ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...