اقتصادی راہداری کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا گیا، ایسا نہ ہوواپسی کے تقاضہ پر کل کوہماری آزادی متاثر ہو: خورشید شاہ

اقتصادی راہداری کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا گیا، ایسا نہ ہوواپسی ...
اقتصادی راہداری کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا گیا، ایسا نہ ہوواپسی کے تقاضہ پر کل کوہماری آزادی متاثر ہو: خورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 46 ارب ڈالر کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا گیا ایسا نہ ہو کہ کل کو چین آکر بیٹھ جائے اور کہے کہ ہمارا قرضہ واپس کرو اور پھر ہماری آزادی متاثر ہو۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے کا مغربی روٹ سب سے پہلے تعمیر ہونا چاہیے کیونکہ اس سے پاکستان کا سب سے بڑا حصہ مستفید ہوگا۔ راہداری منصوبے کے تحت بننے والے انڈسٹریل اکنامک زونز ابھی تک کہیں نظر نہیں آرہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے توانائی منصوبوں سے میں خوفزدہ ہوں کیونکہ یہ بہت مہنگے لگائے جارہے ہیں جبکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرکے ہم ماحول کو تباہ کردیں گے ، کوئلے کی بجائے پن بجلی کے منصوبے لگائے جانے چاہئیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں