امریکہ کے داعش کے گوداموں پر فضائی حملے،80 کروڑ ڈالر نقد کرنسی تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکہ کے داعش کے گوداموں پر فضائی حملے،80 کروڑ ڈالر نقد کرنسی تباہ کرنے کا ...
امریکہ کے داعش کے گوداموں پر فضائی حملے،80 کروڑ ڈالر نقد کرنسی تباہ کرنے کا دعویٰ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے داعش کے گوداموں پر پے درپے فضائی حملے کر کے ان کے قبضے میں موجود 80 کروڑ ڈالر کی نقد کرنسی تباہ کر دی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف امریکی فوجی اتحاد کی کارروائیوں اور انٹیلی جنس آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل پیٹر گیرسٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے داعش کے گوداموں پر 20 فضائی حملے کر کے اس کے قبضے میں موجود 80 کروڑ ڈالر کی رقم تباہ کر دی۔

دوسرا دھماکہ، پاناما پیپرز کا 400 سے زائد پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری افراد کی دوسری فہرست 9 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ

انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ امریکی فوج کو اس کا کیسے پتہ چلا کہ ان حملوں میں اتنی ہی نقدی رقم تباہ ہوئی۔ انھوں نے داعش کے خلاف ایک حملے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عراق کے شہر موصل میں صرف ایک گودام پر حملے میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈالر تباہ ہوئے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...