دو عرب باشندوں نے مساج سینٹر کو لوٹ لیا ، پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا

دو عرب باشندوں نے مساج سینٹر کو لوٹ لیا ، پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش ...
دو عرب باشندوں نے مساج سینٹر کو لوٹ لیا ، پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دو عرب باشندوں نے مساج سینٹر میں داخل ہو کر سب کو لوٹ لیا ۔ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے بعد ازاں 22سالہ سوڈانی اور24سالہ فلسطینی طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے ۔دونوں عرب باشندے ایسے حملوں اور لوٹ مار سے متعلق کریمینل ریکارڈ رکھتے ہیں۔

دوسرا دھماکہ، پاناما پیپرز کا 400 سے زائد پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری افراد کی دوسری فہرست 9 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ
دبئی کریمینل کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے ۔ 26سالہ بنگلہ دیشی نے گواہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ” میں اپنی باری کے لئے ہال میں انتظار کر رہا تھا کہ گھنٹی بجی اور تین لوگ ہاتھوں میں چاقو اور چھڑیاں تھامے ہال میں داخل ہوئے اور انہوں نے ہمیں ڈرانے دھماکنے سے قبل دروازے کو اندر سے بند کر دیا اور سی سی ٹی وی کیمرے کو توڑ دیا“۔

سعودی عرب میں جادوگر کا ’جادو‘ الٹا چل گیا، مشکل کھڑی ہو گئی
انہوں نے مزید بتایا کہ جب اپنی رقم انہیں دینے سے انکار کیا تو انہوں نے اس پر تشدد کیا ۔ پھر انہوں نے متاثرین کو کچن میں بند کر دیا اور پارلر سے فرار ہو گئے ۔ عدالت نے 10مئی تک کے لئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -