پاناما پیپرز  سے وزیراعظم کا نام خارج ہونے پر مریم نوازمیدان میں آگئیں

پاناما پیپرز  سے وزیراعظم کا نام خارج ہونے پر مریم نوازمیدان میں آگئیں
پاناما پیپرز  سے وزیراعظم کا نام خارج ہونے پر مریم نوازمیدان میں آگئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما پیپرز سے وزیراعظم نوازشریف کا نام خارج ہونے پر مریم نوازبھی میدان میں آگئیں اور ٹوئیٹرپر لکھاکہ ’باطل کو ہمیشہ مٹنا ہے جبکہ سچائی غالب آتی ہے اور اللہ تعالی کا شکراداکیا‘۔

مریم نوازشریف نے اپنے ٹوئیٹ کیساتھ انگریزی اخبار کی خبر کا سکرین شارٹ بھی شیئرکیاجس میں بتایاگیاتھاکہ آئی سی آئی جے نے ایڈیٹنگ کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کانام فہرست سے خارج کردیا ہے اور یہ اصلاح لیگی راہنماءدانیال عزیز کی طرف سے لکھے گئے خط کی روشنی میں کی گئی ۔ وزیراعظم کا نام پانامالیکس میں آنے پر پاکستان میں حکومت مخالف سیاسی تحریک شروع ہوگئی تھی لیکن اب وزیراعظم کا نام خارج کرکے تنظیم کی طرف سے حکومت کوکلین چٹ دیدی گئی ہے ۔

مزید : لاہور