شیخ رشید کے ”گو نواز گو“ کے نعرے،پیپلز پارٹی کے رہنماءچپ سادھے کھڑے رہے
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران ”گو نواز گو“ کے نعرے لگوا دیے،پیپلز پارٹی کے رہنماء پاس خاموش کھڑےرہے۔
تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی کے وفد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے ”گو نواز گو“ ۔شیخ رشید نے جب نعرے لگوائے تو ان کے ارد گرد کھڑے پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن ،خورشید شاہ اور نوید قمر خاموش رہے ۔جیسے ہی شیخ رشید نے مائیک چھوڑا تو وہاں موجود لوگوں نے بھی ”گو نواز گو“ کے نعرے لگانا شرو ع کر دیے تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ انہیں اشاروں سے نعرے لگانے سے روکتے رہے۔