خورشید شاہ کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات ،پاناما لیکس پر بات چیت

خورشید شاہ کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات ،پاناما لیکس ...
خورشید شاہ کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات ،پاناما لیکس پر بات چیت

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد نے لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ کی سربراہی میں اعتزاز احسن اور نوید قمر نے شیخ رشید سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس اور جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز اپوزیشن کی مرضی سے بنانے کے لیے حکومت پر بھر پور دباو ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : قومی