بھارتی ہم منصب سے ”را“افسر کے پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر تحفظات کا اظہار کیا ،سیکریٹری خارجہ کی دور ہ بھارت پر میڈ یا بریفنگ

بھارتی ہم منصب سے ”را“افسر کے پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر تحفظات کا ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں ”را“افسر کے پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر تحفظات کیا اظہار کیا اور انہیں واضح کیا کہ دونوں ملکوںکے درمیان کشمیر اہم مسئلہ ہے ۔

اسلام آباد میں دورہ بھارت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں کل بھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کا معاملہ زیر غور آیا اور کل بھوشن یادیو کی گرفتاری اور اقبالی بیان کے معاملے پر بھی بات ہوئی ۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارتی ہم منصب پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں را کی امن مخالف سرگرمیاں امن کوششیں ناکام بناتی ہیں ۔اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان نے افغان مفاہمت کا عمل بہتر انداز سے آگے بڑھانے پر بھی زور دیا ،نئی دہلی میں افغان حکومت سے قریبی رابطے کا عزم دہرایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان وفد کے دورے کا علم نہیں ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...