سب سے پہلے وزیر اعظم و اہل خانہ کااحتساب ہونا چاہیے،حکومت کے بنائے ہونے ٹی او آرز قبول نہیں :اعتزاز احسن

سب سے پہلے وزیر اعظم و اہل خانہ کااحتساب ہونا چاہیے،حکومت کے بنائے ہونے ٹی او ...
سب سے پہلے وزیر اعظم و اہل خانہ کااحتساب ہونا چاہیے،حکومت کے بنائے ہونے ٹی او آرز قبول نہیں :اعتزاز احسن

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا نام ہے،اس لیے سب سے پہلے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کا احتساب ہونا چاہیے،حکومت کے بنائے ہونے ٹی او آرز قبول نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی کے وفد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے کمیشن پر اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں کی اور کمیشن کے ٹی او آرز بھی خود ہی طے کر لیے ہیں ۔شریف خاندان کے بیرون ملک گئے سرمایے کاکھوج لگانے کے لیے انٹرنیشنل فرانزک آڈ ٹ کمپنی سے تحقیقات کرانی چاہیئں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا نام ہے،اس لیے سب سے پہلے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کا احتساب ہونا چاہیے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیر اعظم سکینڈل لائز ہو جائے اس ملک کو نہ امداد ملتی ہے،نہ قرضہ ملتا ہے اور نہ ہی استحکام ملتا ہے،احتساب جمہوریت کا جھومر ہے اس لیے کوئی بھی اب اس ے بچ نہیں پائے گا ۔ان کا واحد ایجنڈا”گو نواز گو “ ہے۔شیخ رشید نے2مئی کو ہونیوالے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی عودت دینے پر خورشید شاہ ،اعتزاز احسن اور نوید قمر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : قومی