حکومت نے ملک بھر کے سینماگھروں میں پاکستانی فلم ”مالک“پر پابندی عائد کردی

حکومت نے ملک بھر کے سینماگھروں میں پاکستانی فلم ”مالک“پر پابندی عائد کردی
حکومت نے ملک بھر کے سینماگھروں میں پاکستانی فلم ”مالک“پر پابندی عائد کردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے پاکستانی فلم ”مالک“پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی گئی نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں تمام سینماگھروں کوفلم کی نمائش سے روک دیاہے ۔وزارت اطلاعات ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں بہت زیادہ دہشت گردی اور کرپشن دکھائی گئی ہے جس سے دنیا بھر میں ہمارے ملک کا منفی امیج بنے گا ۔دوسری جانب فلم کے ڈائر یکٹر اور رائٹر اشعر عظیم کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں کو سچائی پسند نہیں آئی اس لیے اس فلم پر پابندی لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ اشعر عظیم نے معروف ڈرامے ”دھواں “میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز کیا تھا جسے لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا تھا ۔

مزید : تفریح