فرد واحد کی حکمرانی جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ،حکمران مٹی کو سونا بنانے کا ’’گر‘‘ سیکھ چکے :سینیٹر سراج الحق

فرد واحد کی حکمرانی جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ،حکمران مٹی کو سونا بنانے کا ...
فرد واحد کی حکمرانی جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ،حکمران مٹی کو سونا بنانے کا ’’گر‘‘ سیکھ چکے :سینیٹر سراج الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ناقص تفتیشی نظام کے سبب عدالتیں اور جج انصاف فراہم نہیں کرپا رہے ،احتساب کے بجائے کرپشن اور جمہوریت کے بجائے فرد واحد کی حکمرانی جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،ماضی میں حکمران کوٹے اور لائسنس لیکر پیسے بٹورتے تھے اور اب ٹھیکوں سے ’’ترقیاتی سکیموں کی لیکس ‘‘کے ذریعے حکمران انڈسٹریل اسٹیٹس اور سڑکوں کے قریب کوڑیوں کے داموں زمینیں خرید کر مٹی سے سونا بنانے کا گر سیکھ چکے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نو منتخب مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا مسائل و مشکلات کا شکار ہے،عراق ،شام ،لیبیا اور یمن جیسے ممالک نقشے پر وجود تو رکھتے ہیں لیکن ان ممالک میں عوام کا حق خود ارادیت معطل ہوچکا ہے، اسلامی دنیا کی یہ حالت عالم اسلام کی اپنی کمزوری، امریکہ کی اسلامی دنیا کے وسائل پر قبضہ کی خواہش اور اسلحہ سازی کی صنعتوں کی نفع اندوزی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اپنا نظریاتی تشخص چھوڑ کر لبرل ازم اور خاندانی بادشاہت کی طرف مائل ہے،سب کو جان لینا چاہئے کہ احتساب کے نتیجہ میں ہی جمہوریت مضبوط ہوگی، ناقص تفتیشی نظام کے سبب عدالتیں اور جج انصاف فراہم نہیں کررہے،پاناما لیکس پر تو کیا کاروائی ہونی تھی، جمشید دستی کے پارلیمنٹ لاجز کی ’’اخلاقی لیکس‘‘ پر بھی قانون حرکت میں نہیں آیا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...