قراقرم ہائی وے پر ملبہ ہٹاتے ہوئے ایف ڈبلیو او کا جوان شہید

27 اپریل 2016 (19:02)

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )قراقرم ہائی وے پر ملبہ ہٹاتے ہوئے ایف ڈبلیو او کا جوان شہید ہو گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہی رب نواز جگلوٹ کے قریب ایک سلائیڈ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا جس کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کیا گیا ۔رب نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جام شہادت نوش کیا ۔

مزیدخبریں