پاکستان کپ،خیبر پختونخوا نے سندھ کو شکست دے دی

پاکستان کپ،خیبر پختونخوا نے سندھ کو شکست دے دی

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کپ کے میچ میں خیبر پختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ کو 7رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنائے جبکہ کپتان احمد شہزاد 143رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں فخرزمان نے 68،ذوہیب خان نے27،بسم اللہ خان نے 25جبکہ فہیم اشرف اور عادل امین نے 20،20رنز سکور کیے۔سندھ کی جانب سے محمد عامر ،رومان رئیس اوربلال آصف نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 312رنز بنا سکی جبکہ خالد لطیف 9چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست168رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔دیگر بلے بازوں میں فواد عالم نے74،سہیل خان نے 25اوربلال آصف نے20رنز سکور کیے۔خیبر پختوانخوا کی جانب سے ضیاءالحق نے3وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...