قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے بورڈ کو9درخواستیں موصول ،2 ملکی اور7غیرملکی امیدوارشامل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے بورڈ کو9درخواستیں موصول ،2 ملکی اور7غیرملکی ...

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو9درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سات غیرملکی اوردوملکی امیدوارشامل ہیں ،کوچ کمیٹی ایک ہفتے میں امیدواروں کوشارٹ لسٹ کرلے گی،وسیم اکرم اوررمیزراجہ پرمشتمل کوچ کمیٹی بورڈ آفیشلزکی معاونت سے قومی ٹیم کیلئے موزوں کوچ کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔

نجی سپورٹس چینل کے مطابق بورڈ کوکوچ کیلئے 9درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں2پاکستانی اور7 غیرملکی کرکٹرزشامل ہیں۔ ملکی امیدواروں میں سابق کرکٹرمنظورالہی سمیت ایک اورکرکٹرنے درخواست دی ہے جبکہ غیرملکی کرکٹرزمیں انگلینڈ کے پیٹرمورس، این پونٹ، آسٹریلیا کے ٹام موڈی، اسٹورٹ لا، جیمی سڈنز، جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر اورزمبابوے کے اینڈی فلاورشامل ہیں۔ کوچ کمیٹی ایک ہفتے میں امیدواروں کوشارٹ لسٹ کرلے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اسی فہرست سے موزوں امیدواروں کوبیٹنگ اوربولنگ کوچ بننے کی پیشکش بھی کی جائے گی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...