معذرت قبول،پی سی بی نے یونس خان کو پاکستان کپ کھیلنے کی اجازت دیدی

معذرت قبول،پی سی بی نے یونس خان کو پاکستان کپ کھیلنے کی اجازت دیدی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی معذرت قبول کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پاکستان کپ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سابق کپتان یونس خان نے کرکٹ بورڈ کے شو کاز نوٹس کا ای میل کے ذریعے جواب دے دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے رویے پر معذرت کی ہے ۔یونس خان کی معذرت کے بعد انہیں دوبارہ پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔اب اگر ان کی ٹیم خیبر پختونخوا پاکستان کپ کے فائنل میچ میں پہنچتی ہے تو وہ فائنل میچ میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یونس خان کو ایونٹ  سے باہر کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...