وفاقی وزراء کی بیان بازی پر افسوس ،بے بنیاد الزامات پرو زیراعلیٰ پنجاب کو قانونی نوٹس بھیجوں گا : جہانگیر ترین

وفاقی وزراء کی بیان بازی پر افسوس ،بے بنیاد الزامات پرو زیراعلیٰ پنجاب کو ...
وفاقی وزراء کی بیان بازی پر افسوس ،بے بنیاد الزامات پرو زیراعلیٰ پنجاب کو قانونی نوٹس بھیجوں گا : جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی بیان بازی پر افسوس ہے، طلال چوہدری جھوٹ کی فیکٹری ہے،و زیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بے بنیاد الزامات پر قانونی نوٹس بھیجیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پانامہ لیکس کی پکڑ میں آگئی ہے اب بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، وزیراعظم اور ان کے خاندان کی سب سے پہلے تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1971 ء میں بھی میرے پاس گاڑی تھی، مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی بیان بازی پر بے حد افسوس ہوا ہے، مسلم لیگ کے وزراء کو شرم آنی چاہیے اور اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ ٹی او آرز پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں، اس لئے ٹی او آرز میں تبدیلی کروائیں گے۔

مزید :

قومی -