پاک چین مشترکہ تعاون سے پہلا دو سیٹوں والا جے ایف 17بی تھنڈر تیار کر لیا گیا

پاک چین مشترکہ تعاون سے پہلا دو سیٹوں والا جے ایف 17بی تھنڈر تیار کر لیا گیا
پاک چین مشترکہ تعاون سے پہلا دو سیٹوں والا جے ایف 17بی تھنڈر تیار کر لیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے پہلا دو سیٹوں والا جے ایف 17بی تھنڈر تیار کر لیا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17بی تھنڈر کو آئندہ سال پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا جبکہ اس طیارے کی پہلی پرواز دسمبر میں کی جائے گی ۔

چین کے چینگڈو ایرو سپیس کارپوریشن میں جے ایف 17بی تھنڈر کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی جہاں پروجیکٹ ڈائر یکٹر ائیر مارشل محمد اقبال نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔جے ایف 17بی طیارے کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور طیارے کی فروخت میں بہتری آئے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں