A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

سیکیورٹی اداروں کی لسبیلہ میں مشترکہ کاروائی ،لیاری گینگ وار اور کالعدم بی ایل اے کے کمانڈرز سمیت 5ملزمان گرفتار ،بھاری اسلحہ برآمد

سیکیورٹی اداروں کی لسبیلہ میں مشترکہ کاروائی ،لیاری گینگ وار اور کالعدم بی ایل اے کے کمانڈرز سمیت 5ملزمان گرفتار ،بھاری اسلحہ برآمد

Apr 27, 2016 | 20:11:PM

لسبیلہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں  سیکیورٹی اداروں  اور پولیس کی مشترکہ کاروائی ، لیاری گینگ وار (غفارذکری گروپ)کے کمانڈر منصور،رسول بخش ،مسلم ،دوست علی اور کالعدم تنظیم (بی ایل اے) کے کمانڈرامجدکو بھی دھرلیا گیا، زیر زمین چھہپایا گیا بھاری اسلحہ اور منشیات  برآمد ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں رشیدآباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے لیاری گینگ وار (غفارذکری گروپ)کے کمانڈر منصور،رسول بخش ،مسلم ،دوست علی اور کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے )کے کمانڈرامجدکو گرفتار کر لیا ۔ کاورائی کے دوران ملزمان سے پانچ دستی بم،دوعددکلاشنکوف اور چارسوگولیاں اور بھتے کی پرچیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم منصور کر اچی پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب ہے جبکہ کا لعدم تنظیم کے کمانڈرامجد نا می شخص کو بھی حب سے گر فتار کیا ہے جو مختلف فیکٹری مالکا ن کو ٹیلی فو ن اور مسیج کر کے بھتہ وصول کرتا تھا ۔سیکیورٹی اداروں نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں