’ہم اپنا یہ علاقہ سعودی عرب کو بیچ دیں گے اگر وہ ہم سے ایک وعدہ کرلے۔۔۔‘ بڑے اسلامی ملک نے ہنگامہ خیز اعلان کردیا

’ہم اپنا یہ علاقہ سعودی عرب کو بیچ دیں گے اگر وہ ہم سے ایک وعدہ کرلے۔۔۔‘ بڑے ...
’ہم اپنا یہ علاقہ سعودی عرب کو بیچ دیں گے اگر وہ ہم سے ایک وعدہ کرلے۔۔۔‘ بڑے اسلامی ملک نے ہنگامہ خیز اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحر احمر میں واقعہ مصر کے دو جزائر تیران اور سنافر کو سعودی عرب کے ہاتھ بیچنے والے مصری صدر عبدالفتح السیسی نے مصر کا ایک اور حصہ سعودی عرب کو بیچنے کی پیشکش کر کے ایک دفعہ پھر تہلکہ برپاکردیا ہے۔
نیوز سائٹAWDنیوز نے روسی خبر رساں ایجنسی طاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبدالفتح السیسی نے شرم الشیخ شہر میں خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہمارے سعودی بھائیوں نے تیران اور سنافر کے غیر آباد جزیروں کے لئے ہمیں بہت بھاری رقم ادا کی ہے، اور ابھی کل ہی سعودی ایلچی میرے پاس خادم الحرمین شریفین کی نئی تجاویز لائے، جن کے مطابق سینائی کے بدلے مصر کو 84 ارب ڈالر (تقریباً 84کھرب پاکستانی روپے) ملیں گے، جسے فلسطینیوں کا متبادل وطن بنایا جائے گا۔“

’غیر ملکی ملازمین کے خلاف یہ کام اُلٹا اپنے ہی گلے پڑجائے گا‘ سعودی ماہرین ہی حکومت کے بڑے فیصلے کے خلاف میدان میں آگئے، خبردار کردیا
مصری صدر کا کہنا ہے کہ صحرائے سینائی کو سعودی عرب کے ہاتھ فروخت کیا جائے گا اور سعودی عرب اسے فلسطینیوں کے حوالے کرے گا، جو یہاں اپنی نئی ریاست قائم کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح غزہ کے کنارے کا علاقہ پانچ گنا بڑھ جائے گا اور یہ جگہ تمام فلسیطنیوں کے لئے ایک آزاد ریاست قائم کرنے کے لئے کافی ہو سکتی ہے۔
جزیرہ نما سینائی میں فلسطینیوں کے لئے آزاد ریاست قائم کرنے کی تجویز پر اسرائیل نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نیوز سائٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے نمائندہ ایمانوئل ناشون کا کہنا تھا کہ اسرائیل عظیم رہنما السیسی کے ساتھ اچھے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -