ملائیشیاءمیں پیدا ہونے والی یہ چیز دراصل کیا ہے؟ ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاہوگیا

ملائیشیاءمیں پیدا ہونے والی یہ چیز دراصل کیا ہے؟ ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر ...
ملائیشیاءمیں پیدا ہونے والی یہ چیز دراصل کیا ہے؟ ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے ایک گاﺅں میں بکری کے ہاں ’انسانی بچے‘ کی پیدائش نے ملک میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے، جبکہ اس عجیب و غریب مخلوق کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر بھی تہلکہ برپا ہے۔

اخبار ڈیلی سٹارکے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں واقع گاﺅں فیلدا کے کسان ابراہیم باصر کی بکری نے ایک ایسے میمنے کو جنم دیا ہے کہ جو ہوبہو انسانی بچہ نظر آتا ہے، لیکن اس کے تمام جسم پر بکری کے بچے جیسے بال ہیں۔ ابراہیم باصر کے کھیتوں میں کام کرنے والے ملازم جمال الدین عبدالصمد نے بتایا کہ بکری کی آوازیں سن کر وہ باڑے میں گیا تو اپنے سامنے خوفناک مخلوق کو دیکھ کر ساکت رہ گیا۔ جمال الدین کا کہنا تھا کہ یہ انسانی شکل کا میمنہ تھا، جس کا چہرہ ، ناک، ٹانگیں اور بازو ہوبہو انسانی بچے جیسے تھے، جبکہ اس کا نرم جسم بھی انسان کے بچے جیسا تھا، البتہ اس کے تمام جسم پر بکری کے بچے جیسے بال تھے۔

دنیا کی عجیب ترین شادی، بارات لے کر گئے دولہے کے ماں باپ کی ایسی حالت بنادی گئی کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

ابراہیم باصر کا کہنا تھا کہ انسانی بچے جیسے میمنے کو خریدنے کے لئے بہت سے لوگوں نے انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اسے تحقیقات کے لئے ویٹرنری سروسز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس