جسے دنیا کی کوئی نوکری نہ ملے اس کیلئے دنیا کی سب سے شرمناک نوکری کا اعلان ہوگیا، ایسی چیز کی حفاظت کرنا پڑے گی کہ جان کر کوئی بھی گھبراجائے

جسے دنیا کی کوئی نوکری نہ ملے اس کیلئے دنیا کی سب سے شرمناک نوکری کا اعلان ...

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) سکیورٹی کے شعبے میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے جاپان کے ایک فلمساز ادارے نے دلچسپ و عجیب پیشکش کردی ہے۔ نیوز سائٹ راکٹ نیوز کے مطابق نئی فلم ”ہینتائی کیمن: دی ابنارمل کرائسز“ کا افتتاح عنقریب ہونے والا ہے اور اس موقع پر فلم کی کاسٹ اور کچھ ’ضروری سامان‘ کی حفاظت کے لئے گارڈز کی ضرورت ہے۔

یہ فلم ایک ایسے طالب علم کی کہانی پر مشتمل ہے کہ جو اپنے منہ پرجب بھی زنانہ انڈر وئیر پہنتا ہے تو غیر معمولی طاقتیں اسے حاصل ہوجاتی ہیں اور وہ اپنے مضحکہ خیز حلیے میں دنیا کو بچانے کے مشن پر روانہ ہوجاتا ہے۔ فلم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سکیورٹی گارڈز کو زنانہ انڈروئیرز کی حفاظت کرنا ہو گی، اور ڈیوٹی کے دوران اپنے منہ پر ماسک کی بجائے زنانہ انڈروئیر پہننا ہوگا۔

’دنیا بھر میں کرکٹ کھیلتے ہوئے کم از کم 500 خواتین سے تعلقات قائم کئے‘ معروف بین الاقوامی کرکٹر نے زندگی کے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا

اس ملازمت کے لئے دئیے گئے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اوسط ذہنیت کا مالک، انتہائی انصاف پسند اور زنانہ زیر جاموں سے محبت کرنے والا ہو، اور انڈرویئر منہ پر پہن کر ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے تیار ہو۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو چھ گھنٹے کام کے عوض 50 ہزار ین (تقریباً 45ہزار پاکستانی روپے) دئیے جائیں گے، جس میں وقفہ، کھانے کا الاﺅنس، ٹرانسپورٹیشن اور وردی کے اخراجات بھی شامل ہوں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...