سعودی ولی عہد نے شہریوں اور غیر ملکیوں کی زندگی آسان بنادی

سعودی ولی عہد نے شہریوں اور غیر ملکیوں کی زندگی آسان بنادی
سعودی ولی عہد نے شہریوں اور غیر ملکیوں کی زندگی آسان بنادی

جدہ (محمد اکرم اسد) ولی عہد،نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے وزارت داخلہ کے نیشنل انفارمیشن سنٹر کو ہدایات دی ہیں کہ موبائل کے فنگر پرنٹس کی کارروائی کا ایسا نظام جاری کیا جائے کہ سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو موبائل کمپنیوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انفارمیشن سنٹر کے ڈائریکٹر طارق الشدی نے واضح کیا کہ البشر سسٹم میں ریکارڈ پر موجود سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو موبائل نمبر کی ملکیت ریکارڈ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ البشر کے ذریعے موبائل صارفین کسی بھی وقت اور جگہ فنگر پرنٹس ریکارڈ کراسکیں گے۔ انہیں اس کے لئے موبائل کمپنیوں کے دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔ البشر ایسے صارفین کو بھی موبائل نمبر کی ملکیتی کارروائی کا موقع مہیا کرے گا جن کے فنگر پرنٹس کسی وجہ سے دیکھے نہ جاسکتے ہوں۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...