بلوچستان کی تقدیربدلنے کے لیے وہاں کے لوگوں کے سیاسی حقوق کی ضمانت دیناہوگی :عمران خان

بلوچستان کی تقدیربدلنے کے لیے وہاں کے لوگوں کے سیاسی حقوق کی ضمانت دیناہوگی ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے، صوبے کی تقدیر بدلنے کے لیے وہاں کے لوگوں کے سیا سی حقوق کی ضمانت دینا ہوگی۔

جیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں این اے 267 میں 2 افراد نہیں بلکہ دو نظام مد مقابل ہیں،دھاندلی کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو نمائندگی کے حق سے محروم رکھا گیا ہے ۔کل ہونے والے انتخاب میں بلوچستان کے عوام اپنے حق کے لیے با ہر نکلیں اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جب نواز شریف حکومت میں آئے انہوں نے عوام کی خدمت کی بجائے صرف اپنا بنک بیلنس بڑھایا ہے ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...