ہائی کورٹ: توہین عدالت کی درخواست پرچیئرمین نیب سے جواب طلب

ہائی کورٹ: توہین عدالت کی درخواست پرچیئرمین نیب سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے چیئرمین نیب قمرالزمان کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مئی کو دستخط سمیت جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے نوید احمد سندھو کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ہائیکورٹ نے 22دسمبر 2014ءکو چیئرمین نیب کو انٹیلی جنس ونگ کے افسران کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر امجد مجید اولکھ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان حیدر کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیاتھا۔عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین نے ایف آئی اے کے دونوں افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیئرمین نیب قمرالزمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...