حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے کیا کررہی ہے ،ہائی کورٹ نے جواب مانگ لیا

حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے کیا کررہی ہے ،ہائی کورٹ نے جواب ...
حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے کیا کررہی ہے ،ہائی کورٹ نے جواب مانگ لیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن ،ان کے علاج کے لئے مختص کئے گئے فنڈزاوران بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے ردا قاضی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ 1997 ءکے تحت حکومت پابند ہے کہ نہ صرف منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن کرے بلکہ ان کی بحالی کے لئے سینیٹر قائم کرے، درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے، وکیل نے استدعا کی عدالت حکومت کو ایکٹ کے تحت شہر میں موجود منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن کرنے اوران کی بحالی سنٹر بنانے کاحکم دے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن ، ان کی بحالی کے لئے مختص کئے فنڈز اوربحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...