قتل کے 18سال پرانے مقدمہ کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،3مئی کوپھانسی دی جائے گی
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم عارف محمود کے 18سال بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے، مجرم کو 3 مئی کو صبح 5 بجے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی،مجرم عارف محمود باٹا پور کارہائشی ہے، اس کے خلاف باٹا پور پولیس نے 1998ءمیں بھولا نامی شخص کے قتل کے الزام میں چالان سیشن کورٹ میں پیش کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج افتخار ح ±سین نے دوہزار ایک میں سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم نے اعلی عدالتوں میں اپیلیں کیں جو عدالت نے مسترد کردیں۔ کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نےمجرم کی پھانسی کی تاریخ کے لئے سیشن جج کو مراسلہ بھجوایا تھا۔ سیشن جج لاہور نے پھانسی دینے کی تاریخ تین مئی مقرر کردی۔ سیشن جج لاہور نے مجرم کی آخری خواہش قلمبند کرنے اور عزیزواقارب سے ملاقات کے لیے کینٹ کے مجسٹریٹ کو مقرر کردیا۔