ترکی خاتون خود کش حملہ آور کے دھماکے سے ایک شخص ہلا ک ،چھ زخمی

ترکی خاتون خود کش حملہ آور کے دھماکے سے ایک شخص ہلا ک ،چھ زخمی
ترکی خاتون خود کش حملہ آور کے دھماکے سے ایک شخص ہلا ک ،چھ زخمی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں خاتون حملہ آور نے مسجد کے سامنے خود کش دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں ۔غیر ملکی میڈ یارپورٹس کے مطابق ترک شہر برسامیں واقع تاریخی مسجد کے داخلی دروازے پر خاتون خود کش حملہ آور نے خود کودھماکے اڑا لیاجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔دھماکے سے قریبی دو کانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں ۔ابھی دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ۔

واضح رہے کہ جس مسجد پر حملہ کیا گیا وہ خلافت عثمانیہ دور سے بھی پہلے کے طرز تعمیر کا شاہکار ہے جس کے ارد گرد بہت سی دوکانیں اور کیفے موجود ہیں اور یہ ایک سیاحتی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس سے قبل امریکی حکام نے ترکی میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ باوثوق ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ترکی کے کسی سیاحتی مقام پر حملے کے خد شات ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...