پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کا نام موجود ہے ،اس حوالے سے کسی سے معافی نہیں مانگی :آئی سی آئی جے

پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کا نام موجود ہے ،اس حوالے سے کسی سے معافی نہیں ...
پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کا نام موجود ہے ،اس حوالے سے کسی سے معافی نہیں مانگی :آئی سی آئی جے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما پیپرز جاری کرنے والے آئی سی آئی جے کے رکن رائل جیرڈ نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف کا نام موجود ہے ،اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے لیکن کسی سے معافی نہیں مانگی گئی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق رائل جیرڈ نے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ دی نیوز کی رپورٹ غلط ہے کیو نکہ وزیر اعظم کا نام ڈیٹا سے نہیں نکا لا گیا ،نواز شریف کا ذکر بچوں سے تعلق کے حوالے سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا نام ڈیٹا میں ہی موجود ہے ،اس معاملے پر وضاحت دی گئی ہے لیکن کسی سے معافی نہیں مانگی گئی۔

معروف صحافی مبشر زیدی نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے پاناما پیپرز سے نام ہٹانے کے حوالے سے جنگ نیوز کی خبر بے بنیاد ہے ۔

پاناما پیپرز کی ویب سائیٹ پر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کا نام ابھی بھی پیپرز میں موجود ہے

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں