پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس کی انکوائری تک وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس کی انکوائری تک وزیر اعظم سے ...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس کی انکوائری تک وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں نے نا مہ لیکس کے معاملے پر مشترکہ جدو جہد پر اتفاق اور تحقیقات مکمل ہونے تک میاں نواز شریف سے مستعفی ہو کر کسی اور کو وزیراعظم مقرر کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید زیر صدارت حزب اختلاف کی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر، مسلم لیگ ق کے سردار وقاص حسن موکل، چودھری عامر سلطان چیمہ اور پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی کرپشن بالخصوص پا نا مہ لیکس کے معاملے پر ایوان کے اندر اور باہرمشترکہ جدو جہد کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پانا مہ لیکس کی تحقیقات ہونے تک کسی اور کو وزیراعظم نامزد کریں، اجلاس کے بعد میاں محمو دالرشید نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم پر جلد احتجاجی تحریک بھی شروع کی جائیگی، جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائیگا۔ انہوں نے میگا کرپشن کے سینکڑوں کیسوں کے ہوتے ہوئے بھی نیب کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ فی الفور میگا کرپشن کیسوں پر انکوائری کی جائے ۔

مزید :

قومی -