قرضہ معاف کرانے کا الزام،جہانگیر ترین کا شہباز شریف کو10ارب ہرجانے کا نوٹس

قرضہ معاف کرانے کا الزام،جہانگیر ترین کا شہباز شریف کو10ارب ہرجانے کا نوٹس
قرضہ معاف کرانے کا الزام،جہانگیر ترین کا شہباز شریف کو10ارب ہرجانے کا نوٹس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین نے جھوٹا الزام لگانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کے وکلاجانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہا نگیر ترین ایک اعلیٰ اور شفاف بزنس مین ہے ،شہباز شریف نے ان پر بنکوں سے قرضہ معاف کرانے کا جھوٹا الزام لگایا ہے ۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جہانگیر ترین کو جاری کردہ خط نے شہباز شریف کے الزام کی تردید کی ہے کہ جہانگیرترین نے کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جھوٹا الزام لگانے پر معاف مانگیں اور اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : قومی