پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر وفاقی وزیر اطلاعات کو لیگل نوٹس بھجوا دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر وزیر اطلاعات پرویز رشیدکو لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے جاری کردہ نو ٹی فیکیشن میں کہا گیا کہ وزارت اطلاعات نے آپ کی ہدایت پر عوام کے پیسے سے اشتہارات چھپوائے جن میں عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچا یا گیا لہذا آپ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جس پرمیرے موکل آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اختیار رکھتے ہیں ۔پرویز رشید سے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ اعتراف کریں کہ اشتہارات کے ذریعے غلط معلومات لوگوں تک پہنچائیں اور اس ضمن میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈ یا پر غیر مشروط معافی مانگیں ۔