الطاف حسین کے خلاف دباو کی وجہ سے ابھی تک چارجز نہیں لگائے جا سکے :لارڈ نذیر

الطاف حسین کے خلاف دباو کی وجہ سے ابھی تک چارجز نہیں لگائے جا سکے :لارڈ نذیر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی رکن اسمبلی لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کے ثبوت پولیس کے پاس موجود ہیں لیکن دباو کی وجہ سے ابھی تک چارجز نہیں لگائے جا سکے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف عمران خان اور ذوالفقار مرزا نے بھی ثبوت فراہم کیے تھے ارو آج مصطفی کمال کی ٹیم بھی ثبوت فراہم کر رہی ہے لیکن دباﺅ کی وجہ سے ابھی تک چارجز نہیں لگائے جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے پاس عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...