ملکی خزانہ لوٹنے والوں نے اپنے معاشی جرائم چھپانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے :ڈاکٹر طاہر القادری

ملکی خزانہ لوٹنے والوں نے اپنے معاشی جرائم چھپانے کیلئے خزانے کے منہ کھول ...
ملکی خزانہ لوٹنے والوں نے اپنے معاشی جرائم چھپانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے :ڈاکٹر طاہر القادری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہملکی خزانہ لوٹنے والوں نے اپنے معاشی جرائم چھپانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے ہیں،پانامہ لیکس کے حوالے سے نئی وضاحتیں ،نیا دھوکہ ہیں۔

نجی چینل ’’اے آر وائے نیوز ‘‘کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے بچوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کر کے ہر قسم کے ابہام ختم کر دئیے ،آف شور کمپنیوں کے آگے اور پیچھے حکمران خاندان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء پانامہ لیکس کی کرپشن پر اپنا قومی و قانونی کردار ادا کریں،پانامہ لیکس پرابھی تک کمیشن نہیں بنا ،قوم اب ایکشن کی منتظر ہے، ظالم اور جابر حکمرانوں نے ہمیشہ غریبوں کو دھوکہ دیا ،لیکن اب ظلم کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے ۔

مزید : لاہور