عام آدمی اور وڈیروں کے ظلم کی بات کی تو فلم پر پابندی لگا دی گئی:عاشر عظیم

عام آدمی اور وڈیروں کے ظلم کی بات کی تو فلم پر پابندی لگا دی گئی:عاشر عظیم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی جانب سے پابندی کا شکار”مالک “فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر عاشر عظیم نے کہا ہے کہ فلموں میں آئٹم سونگز پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا،ہم نے عام آدمی اور وڈیروں کے ظلم و ستم کی بات کی تو فلم پر پابندی لگا دی گئی۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پابندی کا شکار فلم ”مالک “ کے رائٹر اور ڈائر یکٹر عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ فلم میں کسی صوبے یا خاص طبقے کو نشانہ نہیں بنایا گیا،انہوں نے فلم میں زمینداروں کے رویوں اور انکے ظلم و ستم کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔جو لوگ فلم پر تبصرہ کر رہے ہیں انہوں نے فلم دیکھی ہی نہیں ۔اگر فلم میں کوئی قابل اعتراض چیز ہوتی تو سنسر بورڈ پہلے ہی اس کی نمائش کی اجازت نہ دیتا۔عاشر عظیم کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فلم پاکستان کو متحد کرنے کے لیے بنائی ہے،فلم کی تیاری میں آئی ایس پی آر نے غیر معمولی تعاون نہیں کیا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...