جمہوریت ڈیل ریل نہیں ہوگی،ہوئی تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے :عمران خان

جمہوریت ڈیل ریل نہیں ہوگی،ہوئی تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے :عمران خان
جمہوریت ڈیل ریل نہیں ہوگی،ہوئی تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے :عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت ڈیل ریل نہیں ہوگی ،اگرڈی ریل ہوئی توذمہ دارنوازشریف ہی ہوں گے ،میاں صاحب جتنے دن رہیں گے نئے انکشافات آئیں گے ،اپوزیشن اکٹھی ہے اپنالائحہ عمل دیں گے ۔

نجی ٹی وی ’’اے آر وائے ‘‘میں معروف اینکرڈاکٹر شاہد مسعود سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کی حرکتوں سے پتہ چلتاہے کہ وہ مجرم ہیں ،دھرناہواتوبہت لوگ نکلیں گے، اپوزیشن ٹی او آرز بنارہی ہے،نوازشریف کوڈیڈلائن بھی دیں گے۔عمران خان کا کہناتھا کہ پہلے اس ملک میں لوگوں کے لئے کرپشن ایشو نہیں تھا لیکن ہماری جدوجہد کے نتیجے میںآج لوگوں کے ذہن میں کرپشن ایشو ز بن چکا ہے ،پہلی مرتبہ اپوزیشن کا اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ 1956ء کے تحت بننے والے کسی کمیشن نے آج تک رزلٹ دیا ہی نہیں ہے،پاکستان کی تاریخ میں بڑا فیصلہ کن موڑ آ گیا ہے ،آج ایسا ایشو بنا ہے اینکرز ،کالم نگار سب ہی کہہ رہے ہیں کہ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کو جواب دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے سامنے واضح ہو گیا کہ مغرب میں پانامہ میں وہاں کیا رد عمل ہے ،کیمرون اپنے ٹیکس گوشوارے دے رہا ہے،اس کمیشن نے آج تک کوئی رزلٹ دیا ہی نہیں ،نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اگر کسی کی غلط کاریوں کا ثبوت ہے تو وہ تحقیق کرنے کے بعد اسے بلیک میل کرنے کی بجائے کاروائی کرے ۔ انہوں نے کہاکہ شوکت خانم کے تمام اکاؤنٹس سب کے سامنے ہیں، 40فیصدپیسہ اوورسیزپاکستانی دیتے ہیں 3ارب کاخسارہ بھی ہے۔ نوازشریف کرپشن بچانے کیلئے کسی حدتک جاسکتے ہیں ،نوازشریف وزیراعظم رہنے کاجوازکھوبیٹھے ہیں ،شوکت خانم پرالزامات لگاکروزیراعظم مجھے بلیک میل کررہے تھے ،اپوزیشن کوجواب نہ دیکرمیاں صاحب جمہوریت کوکمزورکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کہہ رہے ہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی اوروہ اب ارب پتی بن گئے ہیں،میاں صاحب نہ مظلوم اورنہ ہی معصوم ہیں۔اب تک بچتے رہے ہیں لیکن اب پھنس گئے ہیں ان کے ساتھ جانے والے اپوزیشن جماعتیں تباہ ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگرجمہوریت ڈی ریل ہوئی توذمہ دارنوازشریف ہی ہوں گے ،تاہم جمہوریت نہیں جائیگی،نوازشریف کے پاس یہی راستہ ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کرٹی اوآرزبنائیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے الزامات کے جواب دینے کی بجائے مجھ پراورخورشیدشاہ پرحملے کئے جارہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...