آئی پی ایل ،گجرات لائنز نے دلی ڈیر ڈیولز شکست دے دی

آئی پی ایل ،گجرات لائنز نے دلی ڈیر ڈیولز شکست دے دی
آئی پی ایل ،گجرات لائنز نے دلی ڈیر ڈیولز شکست دے دی

  

دلی (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی پی ایل کے میچ میں گجرات لائنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دلی ڈیر ڈیولز کو 1رن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دلی میں کھیلے گئے میچ میں گجرات لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے جبکہ برینڈن میکلم 60رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔دیگر بلے بازوں میں ڈیوائن سمتھ نے53،فالکنر نے22اور دنیش کارتک نے18رنز سکور کیے۔ دلی ڈیر ڈیولز کی جانب سے عمران طاہر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے کامیاب ترین بولر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں دلی ڈیر ڈیولز کی ٹیم مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر171رنز بناسکی جبکہ کرس مورس دھواں دھارناقابل شکست 82رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں جے پی ڈومنی نے 48رنز سکور کیے۔گجرات لائنز کی جانب سے کلکرنی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید : T20