گھریلو حالات سے تنگ باپ نے 5 بچوں کو موت کی نیند سلانے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا

گھریلو حالات سے تنگ باپ نے 5 بچوں کو موت کی نیند سلانے کے بعد زہریلی گولیاں ...
 گھریلو حالات سے تنگ باپ نے 5 بچوں کو موت کی نیند سلانے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا

  

لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیہ کے نواحی علاقے چک نمبر 341میں باپ نے 5بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا  ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ کے نواحی علاقے میں گھریلو حالات سے تنگ 45سالہ طارق نامی شخص نے پہلے اپنے 5بچوں کو  گلا دبا کر قتل کیا  اور پھر خود بھی زہر یلی گولیاں کھا کر  اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا  ۔

پاک فوج کی فضائی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے دہشتگرد فوری طو رپر فرار ہو کر ہمسایہ ملک چلے گئے ، یہ کونسا ملک ہے؟جانکر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں میں 4لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے جن کی عمریں 5سے 15سالوں کے درمیان ہیں ۔ملزم نے اپنی بیوی صائمہ کو طلاق دیکر بچے اپنے پاس رکھے ہوئے تھے اور دوسری شادی کر رکھی تھی جبکہ اس کا اپنے بھائیوں اور بھابھیوں سے اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا ۔

پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں کی شناخت طیبہ، طیب، صبا، تنزیلہ اور شہناز کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ طارق بھی کئی گھنٹے تک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا ، مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہیں۔

مزید :

لیّہ -