بھائیوں نے 5لاکھ کے عوض بیوہ بہن شادی شدہ شخص سے بیاہ دی

بھائیوں نے 5لاکھ کے عوض بیوہ بہن شادی شدہ شخص سے بیاہ دی
بھائیوں نے 5لاکھ کے عوض بیوہ بہن شادی شدہ شخص سے بیاہ دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جیکب آباد (این این آئی) بھائیوں کی جانب سے 5لاکھ میں بیچی گئی بیوہ بہن شادی شدہ شخص سے بیاہ دی گئی، سوتن کے بھائی کا تشدد جنسی زیادتی کی کوشش، انکار پر بال کاٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا، عدالت میں پیش۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع ریلوے سٹیشن کے تالاب کے قریب رہنے والے کریم بخش جکھرانی کی بیوی مسمات (ب) نے صدر تھانہ پہنچ کر پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرا شوہر ایک سال قبل فوت ہوگیا ہے جس سے مجھے 7 بچے ہیں، بلوچستان کے علاقے مجھوشوری کے رہائشی میرے بھائیوں نے میرا رشتہ جیکب آباد کے رہائشی شادی شدہ شخص کریم بخش جکھرانی سے 5 لاکھ روپوں کے عوض کردیا۔

”وہ پاکستانی لڑکی جسے گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے ایک عورت نے اغوا کیا اور پھر بیچ دیا، 3دفعہ مختلف مردوں نے خرید کر شادیا ں کیں اور تیسرا شوہر۔۔۔“

چار ماہ قبل ہماری شادی ہوءی ہے پہلے شوہر سے میرے بچے اپنی دادی کے پاس ہیں ایک کو اپنے ساتھ لائی ہوں۔ مسمات نے بتایا کہ میری سوتن کے بھائی حمید جکھرانی نے مجھے گھر میں اکیلا دیکھ کر زبردستی کرنے کی کوشش کی اور مجھے برہنہ کرنے کی کوشش کی، میرے شور مچانے پر وہ بھاگ گیا ،کچھ دن بعد دوبارہ آیا اور مجھ پر چاقو سے ڈراکر تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے بال کاٹ کر فرار ہوگیا۔ اس روز روز کے تشدد سے تنگ آکر تحفظ کیلئے تھانے پہنچی ہوںَ اس سلسلے میں صدر پولیس نے بتایا کہ عورت کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور عدالت کے حکم پر عورت کی فریاد پر حمید جکھرانی کے خلاف کیس نمبر 52 کے تحت واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جمعرات کو دوبارہ عورت کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ اس کا شیر خوار بچہ ہماری تحویل میں ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید : جیکب آباد