تربوز کے لال اور میٹھے ہونے کی پہچان کے آسان طریقے جو آپ کو بھی معلوم ہونے چاہیں

تربوز کے لال اور میٹھے ہونے کی پہچان کے آسان طریقے جو آپ کو بھی معلوم ہونے ...
تربوز کے لال اور میٹھے ہونے کی پہچان کے آسان طریقے جو آپ کو بھی معلوم ہونے چاہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )تربوز گرمیوں کا پھل ہے جو پیاس کی شدت کو کم کرنے کا بڑا موجب سمجھا جاتا ہے جبکہ اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کی جلد کو خوبصورتی بھی ملتی ہے تاہم تربوز کی خریداری کسی امتحان سے کم نہیں ہوتی کیونکہ اکثر اوقات ہم دکاندار سے تربوز کو کٹواکر خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ اس کے پکے ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلانے کا آسان حل سمجھا جاتا ہے۔لیکن اب ہم آپ کو ایسے آسان طریقے بتانے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بغیر کاٹے تربوز کے پکے ہونے یا نہ ہونے کا اندازہ کر سکتے ہیں۔

1: یکساں گولائی اور ہموار پھل
تربوز ہموار اور یکساں گولائی کے ساتھ ہو اور اس پر کوئی خاص نشان، کٹ کا نشان اور کہیں سے بھنچا ہوا نہ ہو۔ ان نشانات اور غیرہموار سطح کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ نمو کے دوران تربوز کو اچھی طرح سورج کی روشنی نہیں ملی ہے جس کا مطلب ہے کہ پھل مکمل طور پر پکا ہوا نہیں۔ ان نشانات کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تربوز کو کاشت کے دوران پانی کی اچھی مقدار نہیں مل سکی ہے۔

2: وزن معلوم کریں
تربوز کو ہاتھ میں اٹھا کر ضرور دیکھیں اور تسلی کریں کہ اس کا وزن اس کی جسامت سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اس کے لیے آپ عین اسی جسامت کے دوسرے تربوز سے بھی موازنہ کرسکتے ہیں۔ اب جو تربوز بھاری ہوگا وہی میٹھا اور تیار ہوگا۔ اسی اصول کو دوسرے پھلوں کے لیے بھی ا?زمایا جاسکتا ہے۔

3: پیلا دھبہ تلاش کریں
تربوز زمین پر رکھے ہوتے ہیں اور وہیں پکتے ہیں لیکن جو حصہ زمین کو چھوتا ہے وہ ہلکا یا بہت گہرا پیلا ہوسکتا ہے اسے فیلڈ اسپاٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس جگہ دھوپ نہ پہنچنے سے یہ حصہ مکمل طور پر تو سبز نہیں ہوتا لیکن ہلکا اور گہرا پیلا ضرور ہوجاتا ہے۔ اسی لیے یہ دھبہ جتنا گہرا ہوگا پھل اتنا ہی میٹھا ہوگا۔

4: رنگ کی شناخت
تربوز کی رنگت گہرے لیکن کم چمکیلی یعنی بھدی ہونی چاہیے۔ اسے میٹھے پھل کی ایک اور نشانی سمجھنا چاہیے۔

5:بجا کر دیکھیں
تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس چن لیں۔


اگر ایک تربوز ان ٹیسٹوں میں کامیاب ہوجائے تو وہ یقیناً ذائقہ دوبالا کردے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -