خواجہ آصف نے وہی کام کیا جو نواز شریف کرتے رہے،جس کے پاس بھی اقامہ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے:عمران خان

خواجہ آصف نے وہی کام کیا جو نواز شریف کرتے رہے،جس کے پاس بھی اقامہ ہے اس کی ...
خواجہ آصف نے وہی کام کیا جو نواز شریف کرتے رہے،جس کے پاس بھی اقامہ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے بھی اپنا اقامہ ظاہر نہیں کیا، وہ ریاست کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے، جس کے پاس بھی اقامہ نکل رہا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،خواجہ آصف نے بھی وہی کام کیا جو نواز شریف کرتے رہے ہیں یہ منی لانڈرنگ کی چین بنے ہوئے تھے۔نجی چینل ’’اے آروائی نیوز‘‘کےپروگرام ’’پاور پلے ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کیس کی اہمیت اتنی ہے جتنا قومی سلامتی کا معاملہ اہم ہوتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ پاکستان کا وزیر کسی اور ملک کا ملازم ہو۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نے مجھے کہا تھا کہ آپ دھرنا ختم کریں میں جے آئی ٹی بنا دوں گا،میں نے ان سے کہا تھاکہ نواز شریف آپ کے جے آئی ٹی ممبران کو خرید لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سالانہ دس ارب ڈالر باہر جاتا ہے، ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، قسطیں عوام کے پیسے سے بھری جارہی ہیں، ہم نے امیدواروں کو کہا ہے اپنے تمام اثاثے ڈکلیئر کریں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فیصلہ کریں سیاست اپنی ذات کے لیے کرنی ہے یا ملک کے لیے، چونتیس سال بعد پارٹی بدلنے کا فیصلہ بڑا فیصلہ ہوگا۔
عمران نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے ساتھ مشرقی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ تھی، صرف بے نظیر بھٹو 1988 میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر الیکشن جیتی تھیں، نوازشریف پیسا دے کر الیکشن جیتے تھے، آج وہ اپنے پیسے بچانے کےلیے اداروں کو تباہ کررہا ہے، شہباز شریف میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ۔عمران  خا ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں الیکشن 2013 لڑنےوالے 80 فیصد لوگ نئے تھے، ٹکٹ دیتے وقت دیکھیں گے کہ وہ الیکشن لڑنا جانتا ہے یا نہیں، پی ٹی آئی دو مرتبہ انتخابات میں حصہ لے کر ٹوٹنے کے سانحے سے گزری ہے۔انھوں نے کہا کہ آدھے پنجاب کا بجٹ لاہور پر خرچ ہوجاتا ہے، جنوبی پنجاب کا صوبہ بننا چاہیے پی ٹی آئی اس کی حمایت کرتی ہے، جنوبی پنجاب محاذ والے تحریک انصاف میں آئیں، 29 اپریل کو لوگوں کو بتاو¿ں گا سو دن میں مسائل کیسے حل کرنے ہیں۔