کھادوں پر 100فیصد سبسڈی بڑھانے کا اعلان

27 اپریل 2018 (11:19)

لاہور (ویب ڈیسک) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ ڈی اے پی پر سبسڈی کی رقم 150 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی بیگ کی جارہی ہے یہ سبسڈی اسی تناسب سے تمام فاسفورسی کھادوں پر لاگو ہوگی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈی اے پی پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لیا جارہا تاکہ فاسفورسی کھادوں کی قیمتیں مناسب سطح پر برقرار کیونکہ امسال پچھلے سال کی نسبت پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے کھادوں اور پیسٹی سائیڈز کی قیمتیں بھی زیادہ رہنے کے امکانات ہیں۔

سیکرٹری زراعت نے کہا کہ ڈی اے پی کھادوں پر سبسڈی کے استعمال سے کھادوں کے استعمال میں اضافہ ہو گا اور کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمیائی کھادوں (یوریا اور ، ڈی اے پی) پر 39 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جبکہ پوٹاش والی کھادوں پر 50 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ بین الاقوامی منظر نامے کے مطابق روئی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر آئندہ سال قیمتوں میںزیادہ اضافے کا رجحان برقرار رہے گا۔

مزیدخبریں