ساتھیوں کی دیگر پارٹیوں میں شمولیت، پرویز الہٰی متحرک ہوگئے

ساتھیوں کی دیگر پارٹیوں میں شمولیت، پرویز الہٰی متحرک ہوگئے
ساتھیوں کی دیگر پارٹیوں میں شمولیت، پرویز الہٰی متحرک ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہٰی عامر سلطان چیمہ، سمیت دیگر عہدیداران کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا خسارہ پورا کرنے کیلئے متحرک ہوگئے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق  دیگر سیاسی جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والوں موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا تاکہ آنے والے دنوں میں دیگر جماعتوں کی طرح مسلم لیگ ق میں بھی لوگ شامل ہوسکیں۔ چوہدری پرویز الہٰی کی تمام تر کوششوں کے باوجود رکن صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین واپس آنے کے بعد پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے جبکہ پتوکی سے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جس سے ق لیگ مزید کمزور ہوئی ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی تین چار روز سے رابطوں کے حوالے سے متحرک نظر آرہے ہیں، کیا رزلٹ نکلتا ہے آئندہ کچھ روز میں صورتحال واضح ہوگی۔ مسلم لیگ ق کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جونہی حکومت پنجاب ختم ہوگی ، ن اور دیگر جماعتوں سے بڑی تعداد میں لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔