بجٹ عوامی امنگوں کا عکاس، بجٹ کےبغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی : مفتاح اسماعیل

بجٹ عوامی امنگوں کا عکاس، بجٹ کےبغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی : مفتاح ...
بجٹ عوامی امنگوں کا عکاس، بجٹ کےبغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی : مفتاح اسماعیل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کےبغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی اس کے بغیر حکومت نظم و نسق نہیں چلاسکتیں، یہ بجٹ عوام کی امنگوں کا عکاس ہے، حکومت کو تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی تھی، ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کم تھی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مئی 2013 میں حکومت آئی اور معیشت کی بہتری کے لیے پروگرام دیا، نوازشریف کی قیادت میں ان چیلنجز کا سامنا کیا، پانچ سالوں میں سخت محنت کی، مشکل فیصلے کیے، ذاتی مفادات کو ترجیح نہیں دی۔وہ بجٹ تقریر کررہے تھے ۔ 

وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شرح نمو میں 5.79 فیصد رہی جو گزشتہ 13 سالوں میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور آج ملک دنیا 24 ویں بڑی معیشت ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ موجودہ مالی سال میں مارچ تک افراط زر کی شرح 3.8 فیصد رہی،گزشتہ 5 برسوں کے دوران ٹیکس وصولیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تاریخ کی کم ترین شرح سود کے باعث ملک میں ترقی کے مواقع پیدا ہوئے، زرعی قرضوں پر شرح سود میں بھی کافی کمی آئی ہے، قیمتوں میں استحکام پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

مزید : قومی /بجٹ