حکومت نے نان فائلرز کو سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ،جائیداد کی خریداری پر ایسی پابندی لگا دی کہ سن کر کئی افراد کے ہوش اڑ جائیں گے

27 اپریل 2018 (17:58)

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر رہے ہیں جس کے تحت نان فائلرز کو 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جائیدادکی خریدوفروخت،ویلیو پرسودے کا اندراج کرنے کی تجویز ہے اور نان فائلرزکو40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنےکی اجازت نہیں ہوگی۔جائیدادپرودہولڈنگ ٹیکس،خریدارکی ظاہرکردہ ویلیوپرایک فیصدایڈجسٹ ایبل ایڈوانس ٹیکس کی تجویزہے ، جائیدادکی خریدوفروخت کیلئے ایف بی آرکے نوٹیفائیڈریٹس ختم کرنےکی تجویز ہے،ٹیکس گزاروں کو 3سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ آڈٹ کاسامنا نہیں کرناپڑیگا،جائیدادکی خریدوفروخت،ویلیو پرسودے کا اندراج کرنے کی تجویز بھی ہے ۔

مزیدخبریں