”مفتاح صاحب تقریر کے کچھ حصے۔۔۔“راناتنویر نے وزیرخزانہ کو بجٹ تقریر کے دوران ہی انتہائی انوکھا مشورہ دیدیا

”مفتاح صاحب تقریر کے کچھ حصے۔۔۔“راناتنویر نے وزیرخزانہ کو بجٹ تقریر کے ...
”مفتاح صاحب تقریر کے کچھ حصے۔۔۔“راناتنویر نے وزیرخزانہ کو بجٹ تقریر کے دوران ہی انتہائی انوکھا مشورہ دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع رانا تنویر نے بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے نعروں سے تنگ آکر مفتاح اسماعیل کو انوکھا مشورہ دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تقریر شروع کی تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور ان کے ڈائس کا گھیراﺅ کر کے بجٹ نا منظور کے نعرے لگائے اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر اچھا ل دیں ۔مفتاح اسماعیل اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود تقریر کرتے رہے ۔

اپوزیشن کے احتجاج سے تنگ آکر رانا تنویر مفتاح اسماعیل کے پاس پہنچ گئے اور ڈائس کے قریب جا کر مفتاح اسماعیل سے کان میں کہا کہ مفتاح صاحب بجٹ کی تقریر کے کچھ حصے چھوڑ دیںتاہم مفتاح اسماعیل نے یہ مشورہ سن کر بھی اپنی تقریر جاری رکھی .

مزید : قومی /بجٹ