حکومت نے کسانوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ایسی چیز پر سیلز ٹیکس کم کر دیا کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

27 اپریل 2018 (18:19)

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں زرعی مشینری پر سیلز ٹیکس کی شرح 7 سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز پیش کر کے کسانوں کو خوش کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے نیا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانچ ارب روپے سےزرعی فنڈ قائم کررہی ہے،یوریا کھاد پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد اورڈی اے پی پر100روپے فی بوری ہے تاہم نئے بجٹ میں ہر قسم کی کھادوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 3 فیصد تک کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیری فارمز کے پنکھوں اورجانوروں کی خوراک پرعائدسیلزٹیکس ختم کر نے کی تجویز ہے ۔

مزیدخبریں