نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری, اب کونسی گاڑی پر حکومت نے کتنا ٹیکس کم کردیا؟ بڑی خبرآگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 2018-2019 کے بجٹ کی تجاویز پیش کر رہے ہیں جس دوران انہوں نے گاڑی خریدنے کی خواہش رکھنے والے افراد کو خوشخبر ی سناتے ہوئے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی کی شرح 50 فیصد کم کر کے 25 فیصدکر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ بجلی کی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن پرعائد 16 فیصد کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ بھی ہوگی، الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلی کے لیے سی کے ڈی کٹ 10 فیصد کی رعایتی شرح پر درآمد کرنے کی تجویز ہے، ایل ای ڈی پارٹس اورخام مال پرعائد 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کی تجویز ہے۔