حکومت نے کراچی کے شہریوں کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا ، اب کراچی کے شہریوں کو کبھی بھی پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ۔۔۔

27 اپریل 2018 (18:40)

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز میں کراچی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شاندار منصوبہ پیش کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل بجٹ تقریر میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے پلانٹ تعمیر کیا جائے گا، جس سے 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

ان کا کہناتھا کہ 2018-19 کے لئے ملک کے دفاعی بجٹ میں 180 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مد میں 1100.3 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں